خلیجی عرب ریاست عمان میں سلطان حیثم بن طارق السعید نے آج جمعرات کو جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں ملکی کابینہ میں رد و بدل کا حکم دے دیا۔ سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق سلطان نے کابینہ میں کئی عہدوں پر تبدیلیوں کا حکم دیا ہے، جن میں سے اہم ترین نئے وزیر تیل کے طور پر سالم العُوفی کی تقرری ہے۔ ساتھ ہی سلطان حیثم نے ملک میں اعلیٰ کونسل برائے انصاف نامی ایک نیا ادارہ قائم کرنےکا حکم بھی دے دیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.