کولمبو:
سری لنکا میں چائے کی کاشت گزشتہ 13 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یہ بات سرکاری اعداودشمار میں جمعے کے روز بتائی گئی۔
چائے کی کاشت میں کمی سے سری لنکا کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے جو ملکی ایکسپورٹ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، سری لنکا کو گزشتہ 7 دہائیوں کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
زراعت میں استعمال ہونے والے کیمیائی مرکبات کی درآمدات پر پابندی کے بعد ملکی شعبہ زراعت بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ سری لنکن حکومت نے ملکی زراعت کو مکمل طور پر آرگانک فارمنگ پر لے جانے کا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔
کیمیائی مرکبات پر پابندی اکتوبر میں ہٹادی گئی تھی تاہم کسانوں کی بڑی تعداد امپورٹڈ فرٹیلائزرز تک رسائی کے قابل نہ رہے کیوں کہ ملک کو ڈالر شدید قلت کا سامنا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.