:تہران
ایرانی سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت کے بعد دورہ روس کی تیاری کررہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پیوٹن نے ابراہیم رئیسی کو اگلے سال کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے۔ دورے کا مقصد، دوطرفہ علاقائی، قومی تعاون خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ 2017 کے بعد یہ کسی ایرانی صدر کا روس کا پہلا دورہ ہوگا، ماسکو اور تہران کے مابین مضبوط سیاسی، اقتصادی اور فوجی تعلقات ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.