جنوبی ایران میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک جبکہ چوالیس زخمی ہو گئے ہیں۔
ہفتے کے دن یہ زلزلہ تہران سے ایک ہزار کلو میٹر دور جنوب میں آیا، جس کے جھٹکے دور دور تک محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین نوٹ کی گئی۔
ریسکیو اور امداد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ اس زلزلے سے ہونے والی ممکنہ تباہ کاریوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ریاست شارجہ ،دبئی،عجمان اور راسالخیمہ میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے۔
یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا،گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی شدت 6.3 تھی۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی خبر اب تک سامنے نہیں آئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.