ایران میں ایرواسپیس ڈویژن سے وابستہ مزید دو سائنسدان پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کور کی ایرو اسپیس ڈویژن کے دو ارکان ڈیوٹی کے دوران دو مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایروو اسپیس ڈویژن سے وابستہ علی کمانی تہران کے قریب ایک پر اسرار کار حادثے میں ہلاک ہوئے جبکہ 33 سالہ محمد عبدس کی ہلاکت جنوبی صوبے سمنان میں ہوئی تاہم انکی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ چند ہفتوں سے دفاعی پروگرام پر کام کرنے والے سائنسدانوں کی پر اسرار اموات کا سلسلہ جاری ہے