Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

ایران کی پارلیمنٹ نے حجاب بل کی منظوری دے دی ہے، بل کے تحت اسلامی ضابطہ لباس کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو  زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قیدکی سزا دی جاسکے گی اور  ان  پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکےگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے آزمائشی بنیادوں پر قانون سازی کی 3 سال کی مدت کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر نئےقوانین متعارف کرانےکا فیصلہ

خواتین ملازمین کی بغیر حجاب تصاویرشائع ہونے پر ایران نے ای کامرس کمپنی کا دفتر بند کردیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ حجاب کو قانونی حیثیت حاصل ہے جس کی خلاف ورزی جرم ہے۔

بل کے حق میں 152 اور مخالفت میں 34 ووٹ ڈالےگئے جب کہ 7 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس بل کو اب بھی قانون بننےکے لیے شورائے نگہبان کی منظوری کی ضرورت ہے۔

مسودہ قانون کے مطابق غیر ملکی یا مخالف حکومتوں، میڈیا، انسانی حقوق کےگروپوں یا تنظیموں کی ایما پر یا حمایت سے حجاب یا مناسب لباس نہ پہننے والی خواتین کو 5 سے 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکےگی۔

Exit mobile version