دہشتگرد تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں 40 اسرائیلی ہلاک، 700 سے ز ائد زخمی، اسرائیل کے جوابی حملوں میں 198فلسطینی ہلاک 1000 زخمی، اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ فلسطینی دہشتگرد تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ داغے جانے اور زمینی حملوں کے بعد کم از کم 40 اسرائیلی ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں میں 198 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس سے پہلے اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں راکٹوں کے حملوں کے جواب میں اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایرانی پراکسی دہشتگرد تنظیم حماس سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح افراد غزہ کی پٹی سے اچانک حملے میں جنوبی اسرائیل میں گھس آئے۔ جس کے بعد اسرائیلی میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ فلسطینی دہشتگرد تنظیم حماس نے کچھ اسرائیلی باشندوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل پرفلسطینی دہشتگرد تنظیم نے 7ہزارراکٹ فائرکئے ہیں،اورسینکڑوں دہشتگرد اسرائیل میں گھس کرسیکنڑوں فوجیوں کویرغمال بناکراپنے ساتھ لے گئے ہیں،جن میں اعلیٰ فوجی حکام بھی شامل ہیں۔