انڈونیشیا کے کنجوروہن اسٹیڈیم جاوا میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں 129 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہنگامہ آرائی میں 180 سے زائد شائقین زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کنجوروہن اسٹیڈیم جاوا میں ہونے والے لیگ میچ میں اریما ایف سی کو پرسیبا سورابایا نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تو اریما ایف سے کے سپورٹر نے مشتعل ہوکر گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گراونڈ میں سپورٹرز کے آپس میں جھگڑے کے بعد پولیس نے پرہجوم اسٹینڈز میں آنسو گیس کے شیل پھینکے اور فائرنگ کی تو بھگدڑ مچ گئی۔انڈونیشیا کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کی موت سانس گھٹنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئی۔لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے اریما کلب کے کئی کھلاڑیوں پر بھی حملہ کیا، تمام کھلاڑیوں کو گراونڈ سے باہر منتقل کردیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.