دمشق:
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق شام میں ڈرون حملے میں داعش کا ایک لیڈر ہلاک ہوگیا۔
امریکی فوج نے یہ ڈرون حملہ شام کے مغربی حصے میں روسی فوجی طیاروں کی جانب سے ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کو ہراساں کیے جانے کے چند گھنٹے کے بعد کیا۔
امریکا کے ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کو تین ریپر ڈرونز عسکریت پسندوں کی تلاش میں پرواز کررہے تھے جب انہیں روسی طیاروں نے قریباً دو گھنٹے تک ہراساں کیا۔
عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کے کچھ ہی دیر بعد حلب کے علاقے میں امریکی ڈرون نے موٹر سائیکل پر سوار اسامہ المہاجر کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا اور ہلاک کردیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.