:افغانستان
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک اسکول کے قریب پوپ کارن اسٹال پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔
دھماکا ننگر ہار کے ضلع لال پورہ میں ہوا، دھماکے کے متعلق متضاد رپورٹس آرہے ہیں، کچھ اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈرتھا اور کچھ زرائع کے مطابق دھماکہ پرانا مارٹر پھٹنے سے ہوا۔
ننگرہار کے ایک عہدیدار کے مطابق دھماکے میں اسٹال کا مالک بھی جاں بحق ہوا، جبکہ مزید چار افراد کو جھلسنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں 9 طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.