فرانس کے مختلف شہروں میں پنشن اصلاحات کی واپسی کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی خاطر لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مظاہرے۔
پنشن اصلاحات کے خلاف پیرس میں 5 لاکھ افراد کا مارچ، گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے گئے جبکہ مختلف شہروں میں بھی احتجاج مظاہرے کیے گئے۔
پنشن اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد ہوائی اڈوں سے 50 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔
مظاہرین فرانسیسی حکومت سے پنشن کی عمر62 سے بڑھا کر 64 برس نہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نچلے طبقے کی جگہ امیروں پر ٹیکس لگا کربجٹ اصلاحات کرنے پر زور دیا جائے۔
مظاہرین نے صدرمیکرون کو خبردار کیا کہ پنشن منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پہلی ہڑتال 16 فروری کو ہوگی جبکہ 7 مارچ سے ملک بھر میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.