ہالی وڈ فلم باربی رواں سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
بچوں کے مقبول کھلونے کے حوالے سے بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر سپر ماریو کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
مارگوٹ روبی نے اس فلم میں باربی کا کردار ادا کیا اور اس نے اب تک دنیا بھر میں ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔
فلم سپر ماریو نے دنیا بھر میں ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
باربی کی بدولت کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار امریکا میں موسم گرما کے دوران باکس آفس بزنس 4 ارب ڈالرز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ باربی کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ‘‘اوپن ہائیمر‘‘ اس سال سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔
یہ فلم اب تک 85 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے اور ” گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم 3‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔
خیال رہے کہ باربی اور ‘‘اوپن ہائیمر‘‘ دونوں فلمیں ایک ساتھ 21 جولائی کو ریلیز کی گئی تھیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.