بلوچستان کے معروف فوٹوگرافر کمانچر بلوچ کے تصویروں کی نمائش “بلوچستان اِن فریمز” اتوار کے روز کراچی کے علاقے صدیق گوٹھ ملیر میں امام بخش لائبریری میں منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق قریب تین ہزار افراد نے ایگزیبیشن میں شرکت کی اور انکے آرٹ کو بھرپور سراہا۔
کمانچر بلوچ نے سوشل میڈیا پر اپنے 14 سالہ فوٹوگرافی کی پہلی ایگزیبیشں کا اعلان “بلوچستان اِن فریمز” کے نام سے کیا جسے سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔
انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ایک روزہ تقریب میں انہوں نے 500 فریم رکھے تھے جن میں سے 130 فریم 370000روپے میں فروخت ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش کیلئے 320000 اخراجات آئے ۔
انہوں نے ایگزیبیشن کو کامیاب کرنے والے رضاکاروں اور شرکاسمیت بلوچ قوم کا شکریہ ادا کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.