بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائے فورس‘، جس میں پاکستانی ڈکٹیٹر صدر ایوب خان کے آڈیو کلپ بھی چلائے جائیں گے
حب الوطنی پر مشتمل اکشے کمار کی فلم میں سابق بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے دور میں پاکستان کے خلاف ایک مہلک فضائی حملے کو دکھایا جائے گا۔
فلم کے مختصر اعلانیہ ٹریلر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم میں ایسی سچائی بیان کی جائے گی جو اس سے قبل سامنے نہیں آئی جبکہ فلم میں پاکستانی ڈکٹیٹر صدر ایوب خان کے آڈیو کلپ بھی چلائے جائیں گے۔
اداکار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ فلم کی کہانی کو پسند کریں اور اسے لوگوں تک پہنچائیں جبکہ فلم اگلے برس 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مداحوں کو اکشے کمار کی نئی فلم کا انتظار ہے۔جبکہ دوسری جانب پاکستانی میڈیا اس فلم کو لیکر جھوٹی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.