بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے اپنے بیان میں مستونگ خود کش حملے میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع کو دردناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زخمیوں کے علاج و معالجے کے لئے فی الفور اقدامات کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
پارٹی بیان میں رہنماؤں و کارکنوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مستونگ اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں جا کر زخمیوں کیلئے خون کے عطیات اور ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں-