:تربت
حق دوتحریک کے زیراہتمام ضلع کیچ میں ایران بارڈرپرکاروبارکے لئے کراسنگ پوائنٹس کوبڑھانے اوردیگراہم مطالبات منوانے کے لئے ڈپٹی کمشنرکیچ اورتربت خزانہ آفس کی مرکزی گیٹ پرشامیانے لگاکراحتجاجی دھرنادیاجاری ہے۔جہاں پرحق دو تحریک کیچ کے رہنمایعقوب جوسکی،ملانصیربلیدی،صادق فتح،جماعت اسلامی،جمعیت اہل حدیث اوردیگررہنماموجودتھے۔
دھرناکے چھٹے روزنیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی،ضلع کیچ کے صدرمشکورانور،محمدجان دشتی اوردیگرنے اظہاریکجہتی کے لئے شرکت کی۔
دھرناگاہ میں ماہ صیام کے باوجودشرکاکی ایک بڑی تعدادموجودتھی۔