بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر نذیر احمد بلوچ نے بی این پی کے ضلعی آرگنائزر میر نظام ملازئی، واجہ محمدادریس بلوچ، قدیر احمد، حاجی لشکری محمد طاہر , حاجی افتخار, عبداللہ مینگل اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی پنجگور کے عوام کو کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ضلعی انتظامیہ پولیس پنجگور کے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بناکر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کریں پنجگور میں چھ ماہ کے دوران جو ساٹھ کے قریب شہری مارے گئے تھے ان میں سے ایک شہری کا بھی قاتل گرفتار نہیں ہواہے نہ ہی لاپتہ افراد کے بارے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے پنجگور سے درجنوں افراد کئی سال سے لاپتہ ہیں انکے خاندان غم اور کرب میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی نے اب تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی صورت بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہے گا ضلعی انتظامیہ پولیس پنجگور کے شہیدوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے لواحقین کا اعتماد بحال کریں انہوں نے کہا کہ شہر میں ایسا دن نہیں گزرتاکہ جس میں واقعہ نہ ہوا ہو ہمارے نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا عمل بھی جاری ہے اس طرح کے واقعات سے معاشرے کے تمام افراد پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی پنجگور انتظامیہ پولیس کو وارن کرتی ہے کہ وہ شہر میں امن وامان بحال کرکے نوجوانوں کے اغوا اورلاپتہ ہونے کا عمل بند کرائیں بی این پی شہر کی صورت حال پر اب مذید خاموش نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اف مکران میں بدنام زمانہ کرپٹ وی سی کو لاکر مسلط کیاگیا ہے حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو تعلیمی اداروں میں مسلط نہ کرے جن کی شہرت داغدار ہو پنجگور کے عوام مالک ترین کو کسی بھی صورت بطور وی سی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اور تو اور پولیس کا اپنا حاضر سروس حوالدار باب جان گھر کے سامنے سے مسنگ ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ سرکار جب اپنے ملازمین کا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ایک عام شہری کے جان ومال کو کیسے محفوظ بنائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی پنجگور پریس کلب کے صدرحاجی عمر ماجد کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے
پنجگور سے درجنوں افراد کئی سال سے لاپتہ ہیں، بازیابی حکومت کی ذمے داری ہے، بی این پی
More From Balochistan Affairs
B A-Editorial
پاکستانی ریاست نے بلوچستان میں اس وقت بے تحاشہ ظلم کا بازار گرم رکھا ہوا ہے جس سے انسانی بحران پیدا ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں بلوچ قوم اپنے اوپر جاری ظلم و جبر کے خلاف…
The Baloch Human Rights Council (BHRC) has issued an urgent appeal to the United Nations and several prominent international organizations, including Human Rights Watch and Amnesty International, apprising them of the dire situation in Gwadar…
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بلوچستان کو روز اول سے ایک کالونی کے طور پر چلا رہی ہے، اور بلوچوں کو ہمیشہ تیسرے درجے کی غلام…
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اسماعیلی(آغاخانی) کوجہانی گوادر (بلوچستان) ءِ آئگ ءُ نندگ ءِ کوہنتریں شاہدی 1830 ءِ زمانگ ءَ رسیت کہ وہدے آہانی امام سوج دنت کہ آؤکیں وہد ءَ گوادر سکّیں مزن ءُ پُرارزشتیں شہرے بیت ءُ کار…
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گْوادر ھنکین ءِ ھنکینی آرگنائزنگ باڈی دیوان گل ءِ بُنجاھی کمیٹی ءِ باسک سنگت بالاچ بلوچءِ سروکی ءَ برجم دارگ بیتگ۔ دیوان ءِ ھاسیں مہمان بنجاھی کمیٹی ءِ باسک سنگت فوزیہ…
B A- TRENDING Stories
Developed by Baloch Media Hub.