ہفتہ کی شام صنعتی شہر حب کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں سڑک عبور کر رہے تھے جب وہ ٹینکر کی ٹکر سے نیچے گر گئے۔
زخمیوں کو حب کے جام غلام قادر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 30 سالہ سمانی زوجہ جمن اور 32 سالہ نسیمہ زوجہ نذیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 18 سالہ علی کو کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔