تربت:
بلوچستان کی سیاست میں تلاطم برپاہونے کے قریب،جان محمددشتی اوران کے سیاسی رفقاکی پارٹی قیادت سے اختلافات شدت اختیارکرگئے،تحفظات دورنہ کرنے کی صورت میں نئی سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دینے کاامکان،ذرائع کادعویٰ،
حالیہ ادوارمیں بلوچستان کی پارلیمانی سیاست میں ایسے کئی غیرمتوقع پیش رفت اورتبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جن کے وقوع پزیرہونے کاکبھی گمان بھی نہیں کیاجاتاتھاجبکہ سیاسی مبصرین کے مطابق مکران اورخصوصاضلع کیچ میں اپنے دورس نتائج اورتاریخی اثرات کے حامل مزید واقعات عنقریب رونماہوں گے ۔
نامورادیب ،دانشوراورقوم پرست رہنماجناب جان محمددشتی کی بلوچستان نیشنل پارٹی سے علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔باخبرذرائع کے مطابق انہیں پارٹی پالیسیوں سے شدیداختلافات ہیں، ان کے مطابق بغیرمشاورت کے غیرمشروط طورپروفاقی حکومت میں شمولیت اوربلوچستان میں ایک انتہائی کرپٹ بلوچ دشمن حکومت کی حمایت سے بلوچستان کے سیاسی حلقوں میں شدیدتحفظات ہیں۔
ان کے مطابق حکومت میں شمولیت کے بعدبلوچستان نیشنل پارٹی کے وزراء،قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی مالی کرپشن اوراقرباپروری نے پارٹی حلقوں میں سیاسی اضطراب کی سی کیفیت پیداکردی ہے۔
باخبرذرائع کے مطابق جناب جان محمددشتی نے پارٹی قیادت پرواضح کردیاہے کہ بلوچستان کے مجموعی قومی اورسیاسی حالات کے تناظرمیں پارٹی کی وفاقی حکومتی پالیسیوں کی غیرمشروط حمایت اس بات کی غمازہے کہ بی این پی اپنی دستوراورمنشورسے بلکہ اپنے قومی اہداف سے انحراف کرچکی ہے۔اوربلوچستان نیشنل پارٹی اوردوسرے سرکاری حمایت یافتہ پارٹیوں کی پالیسیوں اوراہداف میں مماثلت اوریکسانیت ہے جوانہیں ان کے سیاسی رفقاء کوقابل قبول نہیں۔
ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے ایک ذریعے کے مطابق جان محمددشتی پچھلے کئی مہینوں سے ادیبوں، دانشوروں، سیاسی رفقاءاورعمائدین سے مشاورت کررہے ہیں۔ جبکہ باوثوق ذرائع کاکہناہے کہ اگلے چندمہینوں میں مکران کی سیاسی فضامیں بڑی تبدیلی کی ابتداء ہوسکتی ہے۔
جان محمددشتی کی مزکورہ نشستوں میں سے ایک نشست میں شامل ایک ذریعے کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی سے علیحدگی کے بعدجان محمددشتی اوران کے سیاسی رفقاءایک نئی سیاسی پلیٹ فارم کی تشکیل کرسکتے ہیں۔
البتہ ہم جناب جان محمددشتی یاان کے قریبی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں کراسکے۔سیاسی حلقوں کاخیال ہے کہ اگرجان محمددشتی اوران کے سیاسی رفقاءبلوچستان نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیارکرلیں توبلوچستان نیشنل پارٹی کامکران میں مکمل صفایاہوسکتاہے اورپارٹی کی وہی کیفیت ہوسکتی ہے جوآج سے چندسال پہلے تھی۔جبکہ ان کی علیحدگی سے بلوچستان اورخصوصامکران کی سیاست میں بلوچستان نیشنل پارٹی پربلوچ عوام اورنوجوانوں کااعتمادختم ہونے کاقوی امکان ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.