کوئٹہ:
ٹوئٹرپرجاری کئے گئے وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکے بیان کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے آج منگل کی صبح سویرے بلوچستان کے دوبلوچ طالب علم جواداقبال اور زید بلوچ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے غیرقانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جوباعث تشویش ہے۔
بیان میں طلبا کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں بلوچ طلبا کی بازیابی کوفوری یقینی بنایاجائے۔
واضح رہے جواد اقبال قائداعظم یونیورسٹی کے الیکٹرانکس ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم ہیں جبکہ زید عبدالرسول آربٹ کالج کے گریجویٹ ہیں۔ دونوں طالب علم اسلام آباد بارہ کہو کے ایک ہاسٹل میں رہائش پزیرتھے۔