کوئٹہ کے ریڈ زون میں اپنے مطالبات کے حق میں پچاس روز سے دھرنا دینے والے لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی کمیٹی کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا موخر کردیا- لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ختم ہونے کے بعد زرغون روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان جنرل سیکرٹری وائس فاربلوچ مسنگ پرنسنزسمی دین محمد بلوچ نے زرغون روڈ کے ریڈ زون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سمی دین محمد بلوچ نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 50 روز سے دھرنا دیا ہوا تھا، دھرنے میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-
سیمی دین محمد بلوچ نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی ہمارے پاس آئی، ہم نے اپنے مطالبات اور لاپتہ افراد کی فہرست کمیٹی کو دے دی ہے، کابینہ کمیٹی نے مطالبات پر تین ماہ میں پیشرفت کا یقین دلایا ہے،سمی بلوچ نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کی اجلاسوں میں ہمارے تین نمائندے بھی شریک ہوں گے، کمیٹی نے یقین دلایا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ان کے اراکین بھی آئندہ دھرنے میں شریک ہوں گے- سیمی بلوچ نے اعلان کیا کہ حکومتی کمیٹی کی یقین دہانی پر ہم نے آج دھرنا ختم کردیا ہے-