تربت سمیت مضافاتی علاقوں میں ڈینگی خطرناک شکل اختیارکرتی جارہی ہے لیکن متعلقہ ادارے ڈینگی کے تدارک کے سلسلے میں خواب خرگوش میں ہیں- دوسری جانب حکومتی نمائندے اور اپوزیشن جماعتیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں ہیں اور ڈینگی کی روکھتام کیلئے موثر آواز نہیں اٹھائی جا رہی- حکومتی نمائندے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے-
اس صورتحال پرانجمن تاجران تربت نے گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ تربت میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز لمحہ فکریہ ہیں دن بہ دن ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جبکہ محکمہ صحت اورمیونسپل کارپوریشن خاموش ہیں اور عوام پریشانی کا شکار ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس ضمن میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کے گئے تو انجمن تاجران تربت بھرپور احتجاج کی کال دینگے-