پنجگور کے علاقے مواچھ بازار خدابادان میں سبزی فروش اغوا۔
ذرائع کے مطابق پنجگور مواچھ چوک بازار میں نامعلوم مسلح افراد سبزی فروش شعیب ولد محمد ایوب کو اغوا کرکے لے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد گاڑی پر سوار تھے۔
اغوا کے واقعے کیخلاف دکانداروں نے احتجاجاً مواچھ بازار خدابادان کو بند کردیا۔