ایرانی حکام کی جانب سے راہداری کے ذریعے پنجگور سے ایران جانے والوں کو کل سے اجازت ہوگی جو لوگ راہداری کے زریعے ایران جانا چاہتے ہیں وہ کل سے جاسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیزل پوائنٹ کا مسئلہ انڈر ڈسکشن ہے جوں ہی ایرانی حکام کی جانب سے کلیئرنس ملے گا گاڑی والوں کو بارڈر جانے کے لئے اطلاع دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے پریس ریلز کے مطابق ڈیزل پوائنٹ کھلوانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو اور راہداری کے ذریعے ایران داخلے پر اب کوئی پابندی نہیں ہے جو شہری جانا چاہتا ہے وہ راہداری لیکر جاسکتے ہیں تاہم ڈیزل پوائنٹ ایرانی سیکورٹی حکام کی کلیرنس کے بعد کھلے گا جس کے لئے کوششیں جاری ہے۔
![کراچی سے پنجگور آنیوالے سامان کو اسمگلنگ کا نام دے کر تنگ کیا جارہا ہے، انجمن تاجران پنجگور](https://balochistanaffairs.com/wp-content/uploads/2023/10/panjgur-anjuman-tajran-Balochistan-Affairs-News-بلوچستان-افیئرز-450x225.jpg)