وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج گوادر پہنچیں گے، دورے کر نے سے بہتر ہے کہ وزیراعظم یہ رقم عوام پر خرچ کریں،وزیر اعلی بلوچستان
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج گوادر پہنچیں گے جہاں گورنر بلوچستان انکا استقبال کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا موقف ہے کہ وی وی آئی پی دورے کی سیکورٹی اور اتنظامی اخراجات پر ایک اندازے کے مطابق یومیہ پانچ کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں دورے کر نے سے بہتر ہے کہ وزیراعظم یہ رقم عوام پر خرچ کریں اور ترقیاتی منصوبوں کو انتظامی محکمو ں کے ذریعے مکمل کر کے عوام سے انکا افتتاح کروائیں۔