مند اور تمپ کے عوام نے ایک ہفتے سے مسلسل بجلی بند کرنے کے خلاف منگل کو تربت میں ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم ایٹ شاہراہ بلاک کرکے غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا شروع کردیا ہے، مند اور تمپ سے یونین کونسل گیاب کے چیئرمین حاجی محمد نور، مجیب کیازئی، میونسپل کمیٹی تمپ کے چیرمین امین قریش اور دیگر کی سربراہی میں کیسکو کے خلاف علاقہ مکین دھرنا دے رہے ہیں، جبکہ حق دو تحریک، آل پارٹیز کیچ اور پاکستان تحریک انصاف نے دھرنا کی حمایت کی ہے۔
منگل کو حق دو تحریک کے مرکزی رہنما مولانا ھدایت الرحمن اور حسین واڈیلا نے گوادر سے آکر دھرنا میں شرکت کی جبکہ تربت سے نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر کھدہ اکرم دشتی، محمد جان دشتی، سینیٹر اسماعیل بلیدی، یعقوب جوسکی، محمد جان دشتی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر واجہ غلام یاسین، یونین کونسل کوھک کے چیرمین محراب دشتی اور ضلع کونسل کے ممبر حاجی رستم بزنجو سمیت دیگرشخصیات نے اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنا گاہ کا دورہ کیا۔
مظاہرین نے کا کہنا ہےکہ جب تک تمپ اور مند میں بجلی معمول کے مطابق بحال نہیں کی جاتی دھرناجاری رہے گا، انہوں نے کہاکہ مند اور تمپ کے لوگ ایک. ہفتے سے مسلسل کیسکو کی جبر کا سامنا کررہے ہیں یہ کسی مھذب ریاست کا قانون نہیں ہوسکتا کہ ایک پورے ایریا کے لوگوں کو اجتماعی ازیت دے کر بجلی کی فراہمی بند کی جائے یہ سراسر کیسکو کی غنڈہ گردی اور ہمارے ساتھ غیر مساویانہ سلوک ہے مسلسل آٹھ دنوں سے بجلی بند ہونے کے باعث لوگ ازیت کا شکار ہیں بچے، بوڑھے عورتوں اور مریضوں کے ساتھ ہمارے شیرخوار بچوں کو تکلیف میں مبتلا کرکے کیسکو غنڈہ گردی پر اتر آیا ہے ہمیں بتایا جائے کہ ایسا سلوک اور کس ریاست میں شھریوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوں کی ادائیگی کے معاملے پر ہم نے کیسکو کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا جتنے سابقہ واجبات بتائے جارہے ہیں ان کا کوجواز نہیں کیوں کہ جن کے پاس میٹر نہیں تھا مسلسل بیس سالوں سے کیسکو ان کے نام بل ریڈنگ کرتا رہا، انسرجنسی کے باعث بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے نام بھی مسلسل ریڈنگ ہوتا رہا اس کا کوئی جواز نہیں۔
ہم کیسکو کے ساتھ آج بھی مل کر مسلہ حل کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن کیسکو نے اب غنڈہ گردی شروع کرکے پورے علاقہ کو اجتماعی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی صورت میں قبول نہیں ہے۔