مستونگ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف زمینداروں کا احتجاج، مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردیا۔ مستونگ کھڈکوچہ کے زمینداروں نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے معطل کردیا، کئی مسافر پھنس کر رہ گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کیسکو نے زمینداروں کا معاشی قتل عام شروع کیا ہے، گرمیوں کے موسم میں ہمیں بمشکل 24 گھنٹے میں صرف 4 گھنٹے بجلی فراہم کررہے ہیں۔ بجلی نا ہونے کے باعث زمینداروں کے لاکھوں ایکڑ پر باغات اور کھڑی فصلیں تباہی کے دہانے پہنچ چکے ہیں۔
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔