لورالائی میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام طالبعلم اسرار کے قتل اور لورالائی شہر و گردونواح میں امن کی مخدوش صورتحال لورالائی انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف احتجاجی جلوس ومظاہرہ کیا گیا جو بعد میں ژوب روڈ سپلائی چوک پراحتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔
جس سے آل پارٹیزکے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لورالائی میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور یہاں تخریب کاروں کا راج ہے اور انکو ایف سی انتظامیہ اور پولیس کی سپورٹ حاصل ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے کہا موجودہ قاتل باپ پارٹی کا کونسلر ہے، جسے ڈپٹی کمشنر نے دھاندلی سے کامیاب کرایا ہے تمام سیاسی جماعتوں نے ڈپٹی کمشنر کو ناکام اور کرپٹ قرار دیتے ہوئے انہیں فوراً ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرار اوتمان خیل کے قاتل کو فوری گرفتار کیا جائے۔