نو منتخب کونسلر حامد ساجدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گریشہ میں منشیات، چوری اور ڈکیٹی کی واردات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عوام کے مال و جان کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، سب تحصیل گریشہ ضلع خضدار کے ایک وسیع علاقے پر مشتمل ہے لیکن وہاں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے، پہلے سے موجود لیویز کے صرف تین چیک پوسٹیں موجود ہیں لیکن ان میں ایک چیک پوسٹ کے علاوہ باقی دو چیک پوسٹوں پر کوئی اہلکار تعینات نہیں، گریشہ کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے، منشیات کے خاتمے کیلئے تمام لیویز چیک پوسٹوں کو بحال کیجئے تاکہ چوری اور ڈکیٹی کی واردات میں کمی آئے۔
گریشہ کو گزشتہ تیرہ سالوں سے سب تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے لیکن انتظامیہ کے آفس کو تحصیل نال میں منتقل کیا گیا ہے، حکام بالا سے درخواست ہے کہ سب تحصیل انتظامیہ کے آفس کو گریشہ میں منتقل کریں تاکہ عوام کو آفیشل کام کروانے کیلئے آنے جانے کی دشواریاں درپیش نہ ہوں۔