خاران:
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خاران میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثناء بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج بلوچستان کے علاقے خاران میں بد امنی، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں، حکومتی وانتظامی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے امن وامان کی ابتر صورتحال کے باعث عوام عید کے دن احتجاج پر مجبور تھی خاران میں حکومت کو بلوچستان کانسٹیبلری کا ونگ تعینات کرنے، پولیس کی نفری بڑھانے، کالے شیشے والی گاڑیوں اور سرکاری کارڈ کی آڑ میں سرگرم قوتوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ قبائلی معتبر میر محمد اعظم قمبرانی کی عیادت کی اس موقع پر سردار علی مراد قمبرانی حاجی خدارحیم قمبرانی میر نور محمد قمبرانی بھی موجود تھے-