کیچ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے بلدیاتی انتخابات حوالے قائم کمیٹیوں کا اجلاس زیر صدارت پارٹی ضلعی صدر میجر جمیل احمد دشتی منعقد ہوا- اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ سابقہ کمیٹی سے رپورٹ طلب کیا گیا، مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، اور کیچ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بااختیار مزاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سرپرستی ضلعی صدر کریں گے. کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر غفور بلوچ، میرحمل بلوچ، قاسم دشتی اور باھڈ جمیل دشتی شامل ہیں- کمیٹی کیچ کے مختلف حلقوں میں دیگر پارٹیز کے ساتھ باہمی تعاون، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مزاکرات کرنے اور دیگر معاملات میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی.
دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ اور نیشنل پارٹی کیچ کے سینئر رہنماؤں کے مابین دشتی ہاؤس میں ملاقات ہوا- ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفت شنید ہوئی اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں دشت اور نگور سے مشترکہ طور پر الیکشن کی تیاری پر غور کیا گیا- اس سلسلے میں مزید اجلاس اور لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا- اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میجر جمیل احمد دشتی، ڈاکٹر غفور احمد بلوچ، باہڈ دشتی، قاسم دشتی، حاجی عبدالعزیز، سیدجان گچکی، نصیراحمد بگی، تاج بشیر، واحددشتی، اوردیگر دوست موجود تھے، جبکہ نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر کہدہ محمد اکرم دشتی، ڈاکٹر سجاد بلوچ، محمدجان دشتی، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے.