کوئٹہ کے دوسرے بڑے سرکاری ہسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں 2015 میں 9 کروڑ روپے کی لاگت سے لگائی گئی انجوگرافی اور اینجوپلاسٹی کی مشین گزشتہ2 سال سے خراب ہے۔
بی ایم سی ہسپتال میں کاڈیالوجی کے کنسلٹینٹ ڈاکٹر فرحان فیصل نے بتایا ہے کہ 24 ستمبر2021میں اینجوپلاسٹی کے دوران مشین اچانک کام کرنا بند کردیا۔
ڈاکٹر فرحان کے مطابق مشین کی مرمت پر 68لاکھ روپے اخراجات آئیں گے 2 سال سے مسلسل مطلوبہ رقم کی اپروول تک ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے تاخیر ہوتی جارہی ہے اور دل کے مریض مہنگے داموں پرائیوٹ ہسپتال سے علاج کروانے پر مجبور ہیں۔