کوئٹہ:
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلیدہ میناز کے علاقے سے 2 بلوچ نوجوان لاپتا کردیے گئے۔
لاپتا ہونیوالے نوجوانوں کی شناخت پزیر ولد غنی اور نسرم ولد پیربخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔جبکہ مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے 2 افراد کو اغوا کرلیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق اغوا ہونیوالے دونوں افراد ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ہیں۔
علاوہ ازیں وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی کے رہائشی غفارولدصادق کوگزشتہ شب گھرسے گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیاہے۔
علاوہ ازیں وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکے مطابق تمپ کے علاقے دازن سے عبدالحق ولدعبدالحفیظ کوجبری گمشدگی کاشکارکرکے لاپتہ کردیاگیاہے،جبکہ اس سے قبل عبدالحق کے کزن اسدبلوچ کو18مارچ 2014کوکوئٹہ سے جبری طورلاپتہ کیاگیاتھاجوکہ تاحال لاپتہ ہے۔