بہاولپور:
بلوچ پشتون اسٹوڈنٹس کونسلز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ترجمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے کھوٹے کے مخصوص نشستوں پر آئے ہوئے طلبا سے فیس طلب کرنا حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے تمام یونیورسٹیز میں بلوچستان کے مخصوص نشستوں پر آنے والے طلباء سے کسی بھی طرح کا فیس وصولی نہیں کی جاتی لیکن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پچھلے دو سمیسٹر سے بلوچستان کے طلباء کے مخصوص نشستوں پر آنے والے طلباء سے فیس وصول کر رہا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سنجیدہ اقدام نہ اٹھانے کے خلاف بلوچ پشتون کونسلز نے کل بہاولپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے زریعے اپنی آواز میڈیا کے زریعے اعلی حکام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ اگر مطالبہ منظور نہیں کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے ۔