ملیر:
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ ملیر زون کا زونل جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت سابقہ زونل نائب صدر هانی بلوچ منعقد ہوا، اجلاس میں مہمان خاص بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ جبکہ اعزازی مہمان مرکزی انفارمیشن سیکریٹری غلام رسول بلوچ اور مرکزی ڈپٹی سیکٹری جنرل جاوید مسافر تھے۔ اجلاس میں تعریفی نشست، مرکزی سرکولر، سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر حاصل بحث رہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ ملیر زون کے زونل جنرل باڈی اجلاس میں چیئرمین شکیل بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیاری اور ملیر ماضی میں بلوچ سیاست کا مرکز رہے ہیں اور ان کی تاریخ میں اہم کردار رہی ہیں مگر آج کے اس عہد میں بلوچ طلباء سیاست سے کنارہ کشی کرکے اپنے سنہرے تاریخ کو فراموش کرنے کی طرف جا رہے ہیں مگر ایسے گنجلک حالات پر بی ایس ایف کے ساتھیوں کی جدوجہد قابل ستائش ہے کہ ایک طرف مفاد پرستی و چاپلوسی کی سیاست ہو رہی ہے اور دوسری طرف بی ایس ایف کے ساتھی ہٹ دهرمی ، چاپلوسی شخصیت پرستی اور انتہاپسندانہ رجحانات سے بلوچ طلبہ سیاست کو دور رکھنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ بلوچ طلبہ درست راستے کا انتخاب کرکے اپنے تاریخ سے جانکاری حاصل کریں اور اپنے سیاسی اداروں کو مضبوط کریں۔
مرکزی رہنماؤں نے عالمی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر عالمی قوتیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں،چین انڈیا کا سرحدی تنازع، یوکرین و روس کا تنازع، یمن و سعودی بدمعاشیاں، اسرائیل اور مڈل ایسٹ کی جی حضوری، ایران کا پھر سے جے سی پی او جیسے عالمی معاہدے میں انٹری اور امریکہ کا محتاط واپسی، یوکرین کے معاملے پر جرمنی سمیت دیگر یورپین اتحادی ممالک کا ٹکراٶ، چین تائیوان مسئلہ، چین کا ساٶتھ چین بحر میں اپنی قبضہ گیری و توسیع پسندانہ عزائم، افریقہ سے لے کر میانمار تک فوجی جتھوں کی بدمعاشی یہ سارے وہ عوامل ہیں جو سرمایہ دارانہ نظام کی خاصیتیں بن چکی ہیں اور ان کو گھٹانےکی بجائے اب عالمی سامراج ان میں دھنستی چلی جا رہی ہیں۔ اور اب حالیہ معاملات ان تمام فسادات کو تیز تر کیے جارہی ہیں جن میں یہ سرمایہ دارانہ طاقتیں محکوم اقوام و طبقات کو کچلتے کچلتے اب باٶلے ہو کر درندوں کی طرح ایک دوسرے کو نوچنے پر تلے ہیں۔ اور مستقبل قریب میں ان تضادات میں کمی کی بجائے بڑھوتری کا ہی عندیہ دیا جا سکتا ہے۔
اجلاس کے آخر میں آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر دیئے گئے تجاویز پر غور کر کے اہم فیصلے کئے گئے اور سابقہ زونل کابینہ کو تحلیل کیا گیا۔ نئے کابینہ کیلئے ایک الیکشن کمیٹی تشکیل دے کر کابینہ کے عہدیداروں کو الیکشن کے زریعے انتخاب کیا گیا جن میں هانی بلوچ زونل صدر، شاه نواز بلوچ زونل نائب صدر، جہانگیر بلوچ زونل جنرل سیکریٹری، یاسین بلوچ زونل ڈپٹی جنرل سیکریٹری، اِحمر بلوچ زونل انفارمیشن سیکریٹری، عقیده بلوچ فی میل کوآرڈینیٹر منتخب ہوئے۔
دیوان کے اختتام پر اراکین نے چیئرمین ڈاکٹر شکیل سے تنظیمی حلف لیا اور اراکین نے عہد کیا کہ بی ایس ایف کے بنیادی مقاصد پر جدوجہد کو جاری رکھنے کیلئے عملی کردار ادا کریں گے۔