بلوچستان میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے 900 واٹر فلٹریشن پلانٹ میں سے 200سے زائد خراب پڑے ہوئے ہیں- محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پاس ان پلانٹس کی مرمت کے فنڈز ہی نہیں ہیں عوام صاف پانی کے حصول سے محروم ہیں۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام کے مطابق بلوچستان میں محکمہ کی جانب سے نو سو سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے تھے جن میں 120 واٹر فلٹریشن پلانٹس کوئٹہ جبکہ دیگر صوبے کے مختلف علاقوں میں ہیں محکمہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں لگائے گئے 120واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے دس خراب ہیں اور تقریباً بیس واٹر فلٹریشن پلانٹس پانی کی عدم دستیابی یا بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہوئے ہیں۔ پی ایچ ای حکام کے مطابق کوئٹہ میں لگے فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کی مد میں محکمہ پر پچاس لاکھ روپے واجب الادا ہیں اور اتنی ہی رقم خراب فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کیلئے درکار ہیں۔ کوئٹہ میں بڑی تعداد میں واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ہونے سے شہریوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Courtesy: Daily Intekhab