کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے بلوچستان کی قبائلی شخصیات سردار احمد خان بنگلزئی اور سردار اللہ یار خان بدوزئی پر حملے اور قمبرانی روڑ پر بی این پی کے رہنماء موسی بلوچ کے بھائی سعید احمد کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بلوچی روایات اور اقدار کے منافی ہیں اور اس طرح کے واقعات سے یہی پتہ چلتا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو ایک بار پھر مخدوش کیا جاررہا ہے-
یاد رہے کل ہی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ بلوچستان میں ایک بار پھر سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اسکی شروعات بی این پی کے کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر کردی گئی ہے-