بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام عالمو کے نمیران کے31 ویں برسی کی حوالے سے تعزیتی ریفرنس منو جان روڑ ہدہ میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری سابق ایم پی اے میر اختر حسین لانگو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔جس کی صدارت نمیران کی تصویر سے کرائی گئی جس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری سابق ایم پی اے میر اختر حسین لانگو تھے اعزازی مہمان بی این پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور چیئرمین جاوید بلوچ تھے۔
تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری میر اختر حسین لانگو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری چیئرمین جاوید بلوچ ضلعی جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو ڈپٹی جنرل سیکریٹریڈاکٹر علی احمد قمبرانی ضلعی انسانی حقوق سیکریڑی پرنس رزاق بلوچ حاجی ابراہیم پرکانی حاجی نزیر احمد لانگو رضا جان شاہی زئی جمعہ خان نیچاری حمید بادینی ٹکری محمد یوسف رند حاصل خان بنگلزئی زعفران مینگل سکندر مینگل اور میر وائس مینگل نے خطاب کرتے ہوئے عالمو کے نمیران کی جدوجہد قربانیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی قربانی ہمیں اتحاد یکجہتی اوردنیاکی بدلتے ہوئے سیاسی معاشی چیلنجزسے قومی اقدارکی دفاع کاتقاضا کرتی ہے۔کہ جدیددنیامیں رونما تبدیلیوں حالات وواقعات کے پیش نظردنیاتیسری عالمی تصادم کے دھانے پرکھڑی ہے جبکہ بلوچستان میں امن وآمان وقت گزار نگران سرکار کی بے سمت طرزعمل قابل تشویش ہے شہیدوں کی داستان حیات ہماری بقا وقومی سلامتی کیلئے گراں قدرہے غیریقینی صورتحال سے عوام بنیادی حقوق پرجاری قدغن کی غیرجمہوری ہتکھنڈوں کا شکارہے۔
سترسالوں سے نامکمل آئینی بنیادی انسانی حق وانصاف کے متلاشی بلوچستان کے وسائل اورلاپتہ یاغیرآئینی اغوا نماجیسے سنگین صورتحال کاشکارہے نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریکوڈک معائدہ پرازخود غلط فیصلہ کاتاثربلوچستان کے ساتھ انتظامی سیاسی عدالتی ناانصافیوں کااعتراف ہے لیکن بلوچستان میں جمہوری سیاسی عمل پرقدغن لگاکرغیرسیاسی قوتوں کویکجاکرکے قوموں کے حقوق وعوام اظہاررائے کااحترام اورانسانی جمہوری سیاسی متعین کردہ طرزحکمرانی پرعملداری موجودہ حالات کی ضرورت ہے نمیران کی فکرونظریہ کی حفاظت اوران کی قربانی ومقصدحیات بی این پی کانصب العین ہے جس پرکار بندرہ کر بی این پی سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں عوامی طاقت وحمایت سے بھرپوردفاع کرے گی۔