بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کی بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز میں داخل- جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے (بی۔پی۔اے) کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اظہار یکجہتی کی۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر عمر جان، چیرمین فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر شفیع محمد لاشاری اور سابقہ چئیر پرسن فزیوتھراپی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رابیہ نصیر کی بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد تمام مطالبات کو جائز اور بنیادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں فزیوتھراپی بہت اہمیت کا حامل ہے۔مگر شروع دن سے اس فیلڈ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔اور اس فیلڈ کو اجاگر کرنے کے لیے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر کی مستقبل کو سکیور کرنے کے لیے ان جائز مطالبات کو حل کرانے چاہتے۔
مزید ڈاکٹر عمر جان فزیوتھراپی فیلڈ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی میجر سرجری ہیں انکی مستقل علاج بغیر فزیوتھراپی کے ممکن نہیں۔ اور بلوچستان میں دو چار فزیوتھراپسٹ کے علاوہ ابھی تک ایسا کوئی فزیوتھراپسٹ نہیں جو کہ ایک مریض کو بہتر فزیوتھراپی سروسز ملے۔ لہذا ہم حکومت وقت سے درخواست کرتے ہیکہ ان مطالبات کو تسلیم کرے تاکہ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز معاشرے کیلئے اپنے صلاحیات بروکار لائیں۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری کلثوم بلوچ،فریدہ بلوچ، سعدیہ بادینی، سائرہ شاہوانی نے (بی۔پی۔اے) کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ بی۔پی۔اے کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہیکہ طلباء کو پانچ سال کی ڈگری کرا کے پھر روڑوں پر زلیل وخوار ہونے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا حکومت وقت کے لیے اتنی بڑھی بات نہیں اگر وہ ان مسئلوں کے حوالے سے سنجیدہ ہوکر اپنی فرض پورا کریں۔ ہم بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیکہ ان طلباء کی جائز مطالبات کو حل کرانے کے لیے اپنی کردار ادا کریں۔
بی ایس او کے سابقہ سیکرٹری جنرل منیر جالب، سابقہ چیئرمین بی ایس او پجار گہرام اسلم اور بی این پی عوامی ڈسٹرکٹ کیچ کے صدر کا بی پی اے کے کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کی۔اور تمام مطالبات کو جائز اور بنیادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم اور صحت کی لحاظ سے انتہائی پسماندہ ترین خطہ ہے۔ جہاں ہمیشہ نوجوان اپنے بنیادی حقوق کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ آگر آپ ان کے لیے پوسٹ پیدا نہیں کرسکتے تو اس طرح کے گریجویٹ پروگرام کو اٹٹرڈیوس کرانے کا کیا فائدہ ہم حکومتی زمہ داران سے اپیل کرتے ان کے مطالبات کو تسلیم کر کے اپنی مثبت کردار ادا کریں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے بی پی اے کے کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کی۔خس میں انہوں نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات درست اور جائز ہے۔اور یہ یقین دہائی کرائی کہ بلوچستان اسمبلی کے فلور پر میں ان مسئلوں کو پوری طرح اجاگر کرکے اپنا کردار ادا کروں گا۔
سینئر فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر شکیب اور ڈاکٹر نعیم بنگلزئی کا بی پی اے کے کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کی اور ایک فزیوتھراپسٹ ہونے کے ناطے ہر فورم پر ساتھ دینے اور پوری کوشش کے ساتھ مطالبات کو منوانے کے لیے اپنی کردار ادا گریں گے۔ بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک اپنے جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔