وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق گرفتار ملزم یونان کشتی حادثے کے مرکزی کردار آصف سنیارے کا بھائی ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے بٹورے۔
دوسری جانب حادثے میں زندہ بچ جانے والے عثمان صدیق کا کہنا ہے کہ لیبیا میں 15 سے 20 ہزار افراد یورپ جانے کے انتظار میں بیٹھے ہیں، وہاں آصف سنیارا اور منور سنیارا کے ساتھ اشرف لیبی کے نام سننے میں آتے ہیں، یہ سب انسانی اسمگلنگ میں پارٹنر ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والی کشتی یونان کے ساحل پر الٹ گئی تھی جس میں 350 سے زائد پاکستانیوں سمیت 700 سے زائد افراد سوار تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان کشتی سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معصوم لوگوں سے بھاری رقم بٹور کر انہیں غیر قانونی اور اذیت ناک طریقے سے یورپ لے جانے کا جھانسہ دینے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.