ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ پاکستان بھر میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا، پنجاب اور کے پی میں 95 فیصد مردم شماری مکمل کرلی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں مردم شماری کا 92 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں مردم شماری کا 67 فیصد کام مکمل کیا جا چکا۔