پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی دو سے چار ماہ تک ٹیکس دیے بغیر اپنی موبائل استعمال کر سکیں گے جبکہ اس میں 120 دن کی مزید توسیع بھی کی جا سکے گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کے موبائل فونز کے لیے عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی نشاندہی پر ذاتی موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن کے لیے عارضی رجسٹریشن آن لائن نظام کا اجرا کیا ہے اس پر وفاقی وزیر آئی ٹی اور وزارت کے اعلیٰ حکام، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم ڈیوائس ہے جو سمندر پار لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین سہولت ہے، انہیں یہ سہولت گھر بیٹھے میسر آئے گی اور وہ 4 ماہ تک بغیر ٹیکس دیے اپنا فون استعمال کرسکیں گے جس میں 120 دن کی توسیع بھی دی جائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.