اطلاعات کے مطابق گزشتہ دن لاہور کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم افراد نے دو بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں بچیاں مالک مکان اور کرائے دار کی تھیں جو چھت پر کھیل رہی تھیں، اس دوران نامعلوم افراد ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والی 13 سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق بچیاں بری طرح جھلس گئی ہیں، تاہم پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.