اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق ایم این اے میر عبدالرؤف مینگل نے اپنے ایک بیان میں شہدائے 6 فروری شہید اسد جان مینگل اور احمد شاہ بلوچ و دیگر شہداء کو خراِج تحسین پیش کیا جنہوں نےاپنے مادروطن کی تحفظ و قومیت شخص کے بقاء کی خاطر اور بلوچستان کی حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تاریخ، قومی حقوق کے خاطر جدوجہد کرنے والوں کے قربانیوں کے قصوں سے بھری پڑی ہے۔جب بھی مادر وطن پہ کوئی مشکل وقت آیا ہے یا قومی تشخص کی بقاء اور سائل وساحل کی بات ہوئی ہے تو بلوچ قوم کے نوجوانوں نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے قومی حقوق اور دھرتی ماں کے مقدس مٹی کی حفاظت کرنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کسی بھی صورت میں استعماری اور استحصالی قوتوں کے توسیع پسندانہ پالیسیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جبراً اغواء کرنے کا تسلسل کئی دہائیوں سے جاری ہے۔سامراجی قوتوں کا خام خیالی ہے کے ایسے ہتکھنڈوں سے بلوچ قوم کو ان کے مادر وطن کے تحفظ و قومی تشخص کی بقاء کے خاطر جدوجہد سے دستبردار کرسکیں گے۔
Source: Daily Azadi Quetta
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.