ترجمان ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ ایک ماہ سے علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔
بلقیس ایدھی نے 16 برس کی عمر میں عبدالستار ایدھی مرحوم کے نرسنگ اسکول سے نرسنگ کی تربیت حاصل کی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.