سعودی عرب، پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر رقم واپسی کی مدت میں توسیع پر غور شروع کردیا ہے۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت بڑھانے پر غور جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت سعودی عرب، یو اے ای اور عالمی مالیاتی اداروں سے مالی معاونت کیلئے کوشاں ہے۔