اسلام آباد۔ صدر پاکستان عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی۔
جسٹس فائز عیسیٰ ملک کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد 17 ستمبر 2023 سے یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
وزارت قانون کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ عمومی طور پر کسی بھی چیف جسٹس کی مدت ملازمت پورے ہونے سے ایک ماہ قبل نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی جاتی ہے
لیکن اس مرتبہ انھیں واضح ہدایات دی گئیں تھیں کہ تین ماہ پہلے نئے چیف جسٹس کی سمری صدر مملکت کو بجھوا دی جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.