خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فورسز چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملےمیں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
بنوں پولیس کے حملے کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ دھماکا خودکش تھا جو جانی خیل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوا۔ بنوں پولیس کے ایک افسر نے بتایا دھماکا سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر ہوا۔
ایک موٹر سائیکل سوار نے موٹر سائیکل سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے بنوں ضلع کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 ہلاک ہوئے جبکہ 5 فوجی زخمی ہوئے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.