افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے مشن بند کرنے کا بیان جاری کردیا گیا
قندھار میں پاکستانی قونصل جنرل طارق علی نے بیان میں کہا کہ افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد مشن کی عارضی بندش کی ٹوئٹ کی گئی۔
قبل ازیں، صحافی انس ملک نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیا گیا ہے کہ پاکستان قندھار میں اپنا قونصل خانہ احتجاجاً 2 روز کے لیے بند کر رہا ہے اور طالبان حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں محفوظ راستہ نہ دے۔
Pakistan to close its consulate in Kandahar for two days as a mark of protest while strongly urging Taliban govt to act against TTP and not giving them safe havens, reads tweets from the Consulate's account – Also states that this can be the first step to severing diplo ties.
— Anas Mallick (@AnasMallick) December 2, 2022
تاہم قونصل جنرل نے فوری طور پر وضاحت دی کہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔