سندھ ميں تازہ سيلابی ريلوں کی زد ميں آ کر قريب پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔
سندھ ميں تازہ سيلابی ريلوں کی زد ميں آ کر مزيد کئی افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ حکام نے بروز ہفتہ تين ستمبر کو بتايا کہ سندھ کے چند حصوں ميں مزید پچاس افراد کی ہلاکت کے بعد ملک ميں مون سون کی بارشوں اور سيلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1,265 ہو گئی ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کے مطابق تيز بہاؤ کی وجہ سے دريائے سندھ کا پانی کئی مقامات پر سيلابی ريلوں کا سبب بنا۔ جمعے کی شب موصولہ ڈيٹا کے مطابق تازہ اموات ميں پندرہ بچے بھی شامل ہيں، جبکہ اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں ميں 441 بچے شامل ہيں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.